کابل:
افغانستان کے سابق وزیر اعظم گلبدین حکمت یار نے کہا کہ طالبان کو کسی بھی طرح کے پرتشدد مظاہرے سے گریز کرنا چاہئے کیونکہ یہ ’شہری جنگ‘ کا باعث بنتا ہے اور یہاں آگے جانے کاوحد حل نئے انتخابات کا انعقاد ہے۔
طالبان کے افغانستان کی راجدھانی میں داخل ہونے اور صدر اشرف غنی کے ملک چھوڑ کر بھاگ جانے کے جیسے واقعات کے درمیان اس اتوار کو کابل کے اپنے دفتر میں دی پرنٹ کےساتھ ایک خصوصی بات چیت میں حکمت یار جو اب ایک طاقتو ر آواز کے طور پر ابھر رہے ہیں ، نے کہاکہ افغانستان میں امریکہ کا داخل ہونا،یہاں جنگ چھڑنا اور پھر اس کا بے ترتیب ڈھنگ سے یہاں سے واپس نکلنا یہ تمام بڑی غلطیاں تھیں ۔