نی دہلی (ایجنسی )راجستھان انٹیلی جنس نے 46 سالہ ہندوشرنارتھی بھاگ چند کو دہلی سے گرفتار کیا ہے۔ ملزم نے تین سال قبل بھارتی شہریت لی تھی اور دہلی میں رہ کر ٹیکسی چلاتا تھا، الزام ہے کہ وہ پاکستانی ہینڈلر سے رابطے میں تھا اور دہلی سے اہم معلومات وہاں سے شیئر کرتا تھا۔ 1998 میں یہ شخص اپنے خاندان کے ساتھ ہندوستان آیا۔ اس پر الزام ہے۔ حیران کن بات یہ ہے کہ پاکستان سے آکر بھارتی شہریت لینے والا یہ جاسوس ہندو پناہ گزین ہے۔
۔ معلومات دیتے ہوئے اے ڈی جی انٹیلی جنس امیش مشرا نے بتایا کہ وہ پاکستانی ہینڈلرز سے رابطے میں تھے اور دہلی کے حساس مقامات کے بارے میں معلومات پاکستان کو بھیجتا تھا۔14اگست کو بھیلواڑا سے نرائن لال گدڑی کو جاسوسی کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا جس کے کے موبائل سے پتہ چلا کہ سنجے کالونی بھاٹی مائنس کا رہنے والا بھاگ چند اس کےرابطے میں تھا۔