بھوپال:(ایجنسی)
کانگریس کے سینئرلیڈر دگ وجے سنگھ نے آج جبل پور میں ایک واقعہ کے بہانہ ایک بار پھر راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کو ہدف تنقید بنایا ہے۔ دگ وجئے سنگھ نے جبل پور میں مبینہ طور پر بھگوا جھنڈا اتارنے پر آر ایس ایس کے لوگوں کی جانب سے میونسپل کے دستے کو بھگانے سے متعلق ایک خبر کا لنک پوسٹ کرتے ہوئے دو ٹوئٹ کئے۔
اپنے ٹوئٹ میں دگ وجے سنگھ نے کہا کہ مطلق اقتدار کسی بھی فرد یا ادارے کے لیے ایک نشہ ہے جو بالآخر اس کے زوال کا باعث بنتا ہے۔ ان لوگوں کے خلاف معاملہ درج نہیں ہوگا، تاہم میونسپل افسر سے وضاحت لے کر اسے سزا ضرور دی جائے گی۔
اسی سلسلے میں دگ وجے سنگھ نے لکھا ’ہٹلر کی نجی فوج ایس ایس کی وردی بھورے رنگ کی شرٹ تھی اور آر ایس ایس کی نجی فوج کی خاکی پینٹ ہے۔ یکسانیت ہے یا نہیں؟ ہٹلر کا آخر کیا حشر ہوا؟ جرمنی برباد ہو گیا۔ یہ ایک تاریخی حقیقت ہے‘‘۔