وزیر اعظم نریندر مودی کا درد ہفتہ کو تلنگانہ کی ریلی میں کھل کر سامنے آیا۔ انہوں نے کہا کہ مجھے روزانہ دو تین کلو گالیاں پڑتی ہیں۔ مودی کا اشارہ تلنگانہ کے چیف منسٹر کے. چندر شیکھر راؤ، کی طرف تھاجن کا انہوں نے نام نہیں لیا۔ کے سی آر کا نام لیے بغیر پی ایم نے ان پر بدعنوانی اور خاندانی سیاست کا الزام لگایا۔ پی ایم نے کہا کہ ریاست کو ایک ایسی حکومت کی ضرورت ہے جس میں "لوگ پہلے ہوں، خاندان نہیں”۔
پی ایم مودی ہفتے کے روز تلنگانہ اور آندھرا پردیش میں کئی ترقیاتی اسکیموں کا سنگ بنیاد رکھنے اور افتتاح کرنے آئے تھے۔ پہلے کی طرح، تلنگانہ کے سی ایم کے سی آر نے پی ایم مودی کا استقبال نہیں کیا۔ ۔۔ تلنگانہ میں عنقریب انتخابات ہونے والے ہیں۔ بی جے پی وہاں پوری طاقت لگا رہی ہے۔ پی ایم مودی بھی تلنگانہ کے اکثر دورے کر رہے ہیں، لیکن زیادہ تر پروگرام مرکزی اسکیموں کے ہیں۔
پی ایم مودی نے کہا کہ کئی بار لوگ مجھ سے پوچھتے ہیں کہ میں بہت محنت کرنے کے باوجود نہیں تھکتا۔ میرا جواب ہے، "میں نہیں تھکتا کیونکہ میں ہر روز 2-3 کلو گالی کھاتا ہوں.. بھگوان نے مجھے اس طرح نوازا ہے کہ یہ مجھ میں طاقت میں بدل جاتی ہے۔”