اسلام آباد:(ایجنسی)
تحریک عدم اعتماد سے گھبرا کر پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے عام لوگوں سے 27 مارچ کو اسلام آباد میں حکمراں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ساتھ کھڑے ہونے کی اپیل کی ہے۔
جمعرات کو اخبار ڈان کے ذریعہ شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق مسٹر خان نے سیدو شریف میدان میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے حکومت کے حق میں لوگوں سے حمایت مانگی۔
اس ملاقات میں وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، سینیٹر فضل جاوید، وزیر مواصلات مراد سید اور سوات کے تمام اراکین اسمبلی نے شرکت کی۔