اعظم گڑھ (ایجنسی)
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج اعظم گڑھ میں یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھا جا رہا ہے۔ جس اعظم گڑھ کو ایس پی کے دور حکومت میں بنیاد پرست سوچ اور دہشت گردی کی پناہ گاہ کے طور پر دنیا بھر میں جانا جاتا تھا۔ آج اسی اعظم گڑھ کی سرزمین پر ماں سرسوتی کا دھام بنانے کا کام ہونے جا رہا ہے۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ بی جے پی نے 2017 میں اپنے منشور میں کہا تھا کہ 10 نئی یونیورسٹیاں بنائی جائیں گی۔ آج 10 یونیورسٹیوں کے قیام کا کام پورا ہوچکاہے۔ ہم نے 40 میڈیکل کالج بنانے کا وعدہ کیا تھا، یہ وعدہ بھی پورا کر دیا ہے۔
اتر پردیش میں وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کئی تبدیلیاں کی ہیں۔ پہلے یہاں ذات پات، کنبہ پروری اور خوشامد کا راج چلتا تھا، سب کو انصاف نہیں ملتا تھا۔ سی ایم یوگی نے ذات پرستی، کنبہ پروری اور خوشامد پر مکمل روک لگانے کا کام کیا ہے۔
2017 سے پہلےاترپردیش ملک کی چھٹی معیشت تھی، آج اتر پردیش ملک کی دوسری سب سے بڑی معیشت ہے۔ ریاست کی جی ڈی پی 10,90,000 کروڑ تھی ،آج 21,31,000کروڑ کرنے کا کام ہواہے۔
امت شاہ نے کہا کہ یوگی حکومت نے اترپردیش کو مافیا راج سے آزاد کرنے کا کام کیا ہے۔ اعظم گڑھ اس کی ایک مثال ہے۔ کیرانہ سے لوگ نقل مکانی کر رہے تھے۔ لڑکیاں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے قابل نہیں ہیں۔ آج مافیا اتر پردیش سے نکل چکا ہے۔ اب یہاں قانون کی حکمرانی ہے۔
وزیر داخلہ نے جے اے ایم کا مطلب بتاہوئےہوئے کہاکہ بی جے پی سرکارمیں جے اےایم کا مطلب ہے ، جے -جن دھن بینک اکاؤنٹ، اے- آدھار کارڈ،ایم – ہر آدمی کو موبائل ۔ جبکہ سماج وادی پارٹی کے لیے جے اےایم کا مطلب ہے ۔
جے-جناح، اے- اعظم خاں ،ایم -مختار انصاری ۔