نئی دہلی:(ایجنسی)
ملک کی اہم اپوزیشن پارٹی کانگریس کے لیے آسام اور دیگر ریاستوں میں الیکشن مینجمنٹ اور ڈیجٹیل مارکیٹنگ کرنے والی کمپنی Desing Boxedپر انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ نے چھاپہ مارا ہے ۔ انکم ٹیکس افسران نے کمپنی کے چنڈی گڑھ، موہالی ،سورت اور بنگلور واقع کل سات ٹھکانوں کی تلاشی لی ہے۔ اس کے علاوہ کمپنی کے ایم ڈی کے ہوٹل کے کمرے کی بھی تلاشی لی ہے ۔
انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ کی جانب سے جاری ریلیز میں کہا گیا ہے کہ چھاپے کے دوران کئی قابل اعتراض دستاویزات برآمد ہوئے ہیں، جس میں بے حساب آمدنی اور جائیدادوں کی منتقلی کے ثبوت موجود ہے۔ محکمہ انکم ٹیکس کے مطابق کمپنی انٹری آپریٹر کے ذریعہ اکوموڈیشن انٹری کررہی تھی، کمپنی پر حوالہ کے ذریعہ کاروبار کرنے کے بھی الزام لگاگئے ہیں ۔
محکمہ کے مطابق کمپنی نے ٹیکس چوری کے مقصد کے لیے آمدنی کو کم رپورٹ کیا ہے اور جان بوجھ کر اخراجات میں اضافہ کیا ہے۔ یہ گروپ بے حساب نقد ادائیگیوں میں بھی ملوث پایا گیا ہے۔ محکمہ کے مطابق چھاپوں سے برآمد ہونے والے دستاویزات میں یہ بھی پایا گیا ہے کہ کمپنی کے ڈائریکٹرز کے ذاتی اخراجات بھی کمپنی کے کاروباری اخراجات کے طور پر درج کیے گئے ہیں۔
محکمہ کے مطابق ڈائریکٹروں اور ان کے پریوار کے ممبران کے استعمال کے لیے لگژری گاڑیاں کمپنی کے ملازمین اور انٹری کرنے والوں کے نام پر خریدے گئے ہیں ۔ آئی ٹی کی چھاپہ ماری 12 اکتوبر کو کی گئی تھی ۔