نئی دہلی :
کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے خارجہ اور دفاعی پالیسی کے حوالہ سے مودی حکومت پر حملہ بولا ہے۔ راہل گاندھی نے کہا، ’’مودی حکومت نے خارجی اور دفاعی پالیسی کو ملک کا سیاسی ہتھکنڈہ بنا کر ہمارے ملک کو کمزور کر دیا ہے۔ ہندوستان اتنا غیر محفوظ کبھی نہیں رہا۔‘‘
راہل گاندھی نے اس ٹوئٹ میں ایک خبر شیئر کی ہے کے مطابق مشرقی لداخ میں چین اور ہندوستان افواج کے مابین جھرپ ہوئی ہے۔ تاہم مودی حکومت نے اس خبر کی تردید کی ہے۔