انٹر نیشنل کریمنل کورٹ نے نے روسی صدر ولادی میر پوتن کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔
آئی سی سی نے پوتن پر جنگی جرائم کا الزام لگایا ہے۔ ان جرائم میں یوکرین سے بچوں کو غیر قانونی طور پر روس بھیجنا بھی شامل ہے۔
بی بی سی کے مطابق اس کا کہنا ہے کہ یہ جرائم یوکرین میں 24 فروری 2022 سے کیے گئے تھے – جب روس نے اپنا مکمل حملہ شروع کیا تھا۔روس نے حملے کے دوران جنگی جرائم کے الزامات کی تردید کی ہے۔گرفتاری کے وارنٹ پر ردعمل دیتے ہوئے روسی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ اس کی کوئی اہمیت نہیں
ترجمان ماریہ زاخارووا نے اپنے ٹیلی گرام چینل پر کہا کہ بین الاقوامی فوجداری عدالت کے فیصلے قانونی نقطہ نظر سے ہمارے ملک کے لیے کوئی معنی نہیں رکھتے۔