یورپی یونین نے اسرائیل اور مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں تشدد کے بڑھتے ہوئے واقعات پرتشویش کا اظہار کیا ہے اوراسرائیل پرزوردیا ہے کہ وہ صرف آخری حربے کے طور پرمہلک طاقت کا استعمال کرے۔
یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزف العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق بوریل نے ایک بیان میں کہا ہے کہ یورپی تنظیم اسرائیل کے جائزسکیورٹی خدشات کو مکمل طور پر تسلیم کرتی ہے، جیساکہ حالیہ دہشت گرد حملوں سے ظاہر ہوتا ہے،لیکن اس بات پرزوردیا جانا چاہیے کہ جان لیوا طاقت کو صرف آخری حربے کے طور پر استعمال کیا جائے اور جب زندگی کے تحفظ کے لیے سختی سے ناگزیرہوتوپھرمہلک طاقت کو استعمال کیا جائے۔