ریاض :
سعودی وزیر خارجہ نے اسرائیل سے تعلقات معمول پر لانے کو خطے کے لیے مفید قرار دے دیا۔ شہزادہ فیصل بن فرحان کا امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں کہنا تھا کہ سعودی عرب اور اسرائیل کے تعلقات معمول پر لانے کا فائدہ مشرق وسطیٰ کو ہوگا۔سعودی وزیر خارجہ نے کہا کہ تعلقات میں بہتری کا انحصار فلسطین اور اسرائیل کے درمیان امن معاہدے میں پیش رفت پر ہے۔