بہرائچ :اتر پردیش کے بہرائچ میں ٹوائلٹ سیٹ چوری کرنے کے الزام میں ایک دلت شخص کے ساتھ مارپیٹ کی گئ اس کا منہ کالا کر دیا گیا اور سر مونڈ دیا گیا۔ یہ واقعہ پہلے سوشل میڈیا پر وائرل ہوا۔ اس کے بعد این ڈی ٹی وی اور انڈین ایکسپریس نے اس کی اطلاع دی۔این ڈی ٹی وی کے مطابق بہرائچ کے افسروں نے بتایا کہ بی جے پی کے مقامی لیڈر رادھے شیام مشرا اور ان کے دو ساتھیوں نے مبینہ طور پر راجیش کمار کو کھمبے سے باندھا، اس کا منہ کالا کیا اور پٹائی کی۔
انہوں نے راجیش پر ضلع کے ہردی علاقے میں ایک گھر سے ٹوائلٹ سیٹ چوری کرنے کا الزام لگایا۔30 سالہ یومیہ اجرت کمانے والے راجیش کمار پر ہجوم کی طرف سے مارپیٹ، منہ کالا کرنے اور درمیان سے اس کا سر مونڈنے کے مناظر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئے ہیں۔پولیس نے کہا کہ مشرا مفرور ہے، لیکن اس کے دو ساتھیوں کو گرفتار کر لیا گیا ہراجیش کمار نے الزام لگایا کہ بی جے پی کے مقامی لیڈر اور ان کے حامیوں نے ذات پات پر مبنی تبصرہ بھی کیا۔