ک نئ دہلی :انگریس لیڈر راہل گاندھی نے اتوار کو کہا کہ بھارت جوڑی یاترا ببی جے پی اور آر ایس ایس کے نظریے کے خلاف اور نفرت اور تشدد کے خلاف ہے۔
گاندھی نے کہا، ”بی جے پی اور آر ایس ایس ملک میں نفرت پھیلا رہے ہیں۔
اتوار کی صبح کرناٹک سے تلنگانہ یاترا کے داخلے کے بعد ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے گاندھی نے کہا کہ پیدل مارچ مہنگائی اور بے روزگاری کے مسائل کو بھی اٹھائے گا۔
گاندھی نے الزام لگایا کہ آج "دو بھارت” موجود ہیں – ایک کچھ چنندہ لوگوں کا اور دوسرا لاکھوں نوجوانوں، کسانوں، مزدوروں اور چھوٹے تاجروں کا۔
ہمیں دو بھارت نہیں چاہیے۔ ہم صرف ایک بھارت چاہتے ہیں جز میں سب کو انصاف ملے، روزگار ملے۔ ملک میں بھائی چارہ ہونا چاہیے۔‘‘