نئی دہلی: (ایجنسی)
پیر کو دہلی میں کیجریوال کابینہ کی میٹنگ میں دو بڑے فیصلے لیے گئے۔ کیجریوال حکومت دہلی ٹیچرس یونیورسٹی بنائے گی۔ یہاں پر اچھے ٹیچر تیار کئے جائیں گے ۔ اس سلسلے میں آئندہ اسمبلی اجلاس میں تجویز پیش کی جائے گی۔2022-23 سیشن سے اس میں داخلے شروع کیے جائیں گے۔ جب نوجوان اس یونیورسٹی میں چار سالہ کورس کر رہے ہوں گے تو انہیں دہلی کے سرکاری اسکولوں سے منسلک کیا جائے گا تاکہ وہ تربیت حاصل کرتے رہیں۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق یہ یونیورسٹی بارہویں جماعت کے بعد چار سالہ انٹیگریٹڈ ٹیچر ایجوکیشن پروگرام پیش کرے گی جس میں بی اے اور بی ایڈ، بی ایس سی اور بی کام کورسز شامل ہوں گے۔