لکھنؤ :
سماج وادی پارٹی کے رہنما اعظم خان کی حالت تشویشناک ہے۔ وہ آکسیجن سپورٹ پر ہیں۔ یہ معلومات میدانتا اسپتال نے دی ہیں۔
اعظم خان کورونا مثبت ہوگئے تھے جس کے بعد انہیں علاج کے لئے اسپتال میں داخل کرایا گیاتھا۔
بتادیںکہ اسپتال کے میڈیکل ڈائریکٹر ڈاکٹر راکیش کپور نے بتایا کہ اعظم خان کے پھیپھڑوں میںفائبریسس اور کوویٹی پائے جانے کے بعد انکا اس سے متعلق علاج شروع کردیا گیا ۔ ان کی حالت تشویشناک بنی ہوئی ہے۔ اس وقت انہیں آکسیجن سپورٹ رکھا گیا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ اعظم خان کو ڈاکٹروں کی شدید نگرانی میں رکھا گیا ہے۔ میدانتا لکھنؤ کی کیرٹیکل کیئر ایکسپرٹ ٹیم ان کے بہترعلاج کے لیے مسلسل کوششیں کررہی ہے۔
در حقیقت کورونا مثبت پائے جانے کے بعد اعظم خان اور ان کے بیٹے عبداللہ اعظم کو ایک ساتھ اسپتال میں داخل کیاکرایا گیا تھا۔