دہرادون اتراکھنڈ میں بھی مدارس کا سروے کیا جائے گا۔ اس معاملے میں بڑا بیان جاری کرتے ہوئے سی ایم پشکر سنگھ دھامی نے کہا کہ تمام مدارس پر کڑی نظر رکھتے ہوئے سروے کی کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کے بارے میں مسلسل شکایات آرہی ہیں۔ ایسے میں ان کی جانچ پڑتال بہت ضروری ہو گئی ہے۔ سی ایم دھامی نے یہ باتیں منگل کو سیکرٹریٹ میں صحافیوں سے بات چیت میں کہیں۔
لاییو ہندوستان کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہا کہ اتراکھنڈ میں مدارس کے کام کاج اور سرگرمیوں کو لے کر مسلسل شکایات موصول ہو رہی ہیں۔ ان شکایات کو سنجیدگی سے لیا جا رہا ہے۔ اس کے لیے تمام مدارس کی چھان بین کی جائے گی۔ یوپی کی طرز پر تمام مدارس کا سروے کیا جائے گا۔ ایسے میں اتراکھنڈ میں مدارس کا سروے ضروری ہو گیا ہے۔ اس کے لیے تحقیقات کا عمل شروع کیا جائے گا۔