امیٹھی (سیاست ڈاٹ کام )زرعی زمین پر بنے ایک غیرقانونی مدرسہ کو امیٹھی انتظامیہ نے پیر کے دن ڈھادیا۔ اترپردیش پولیس کے ایک سینئر عہدیدار نے یہ بات بتائی۔سپرنٹنڈنٹ پولیس جی ایلامارن نے کہا کہ ٹانڈا۔ باندہ قومی شاہراہ پر گوری گنج علاقہ میں زرعی زمین پر قبضہ کرکے غیرقانونی طورپر یہ مدرسہ تعمیر ہوا تھا۔گزشتہ 30 سال سے یہ غیرقانونی طورپر چل رہا تھا اور عدالت میں عرصہ سے مقدمہ زیرسماعت تھا۔ عدالت کے حکم پر ضلع انتظامیہ اور پولیس کی مشترکہ ٹیم نے اسے ڈھادیا۔