ممبئی :(ایجنسی)
مہاراشٹر کی سیاست میں ہلچل مچا ہوا ہے۔ لمحہ بہ لمحہ چیزیں بدل رہی ہیں۔ کل اسمبلی میں فلور ٹیسٹ ہوگا یا نہیں اس پر سسپنس بنا ہوا ہے۔ دراصل شیوسینا نے گورنر فلور ٹیسٹ کرانے کے گورنر کے حکم کو سپریم کورٹ میں چیلنج دی ہے۔ سپریم کورٹ نے شیوسینا کی عرضی کو منظور کرلی ہے ۔ اب اس معاملے میں آج شام 5 بجے سماعت ہوگی۔
بتا دیں کہ گورنر بھگت سنگھ کوشیاری نے کل یعنی 30 جون کو قانون ساز اسمبلی کا خصوصی اجلاس بلایا ہے۔ سیشن کا واحد ایجنڈا ادھو سرکار کے خلاف فلور ٹیسٹ ہے، جسے جمعرات کی شام 5 بجے تک مکمل کرنے کو کہا گیا ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ فلور ٹیسٹ کل ہوتا ہے یا نہیں۔
آئین کی دھجیاں اڑرہی ہیں: راوت
اس سے پہلے شیو سینا کے رہنما سنجے راوت نے کہا، ’آئین کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے اور سپریم کورٹ کو مداخلت کرنی چاہیے۔ راوت نے کہا کہ فلور ٹیسٹ کا حکم غیر قانونی طور پر دیا گیا ہے۔‘
اس کے ساتھ انہوں نے کہا کہ یہ ایک غیر قانونی سرگرمی ہے کیونکہ ہمارے 16 ایم ایل ایز کی نااہلی کا معاملہ سپریم کورٹ میں زیر التوا ہے۔
کل باغی ایم ایل اے ممبئی واپس آئیں گے
گوہاٹی میں کامکھیا مندر کا درشن کرنے کے بعد ایکناتھ شندے نے کہا کہ ہم کل ممبئی جائیں گے اور فلور ٹیسٹ میں حصہ لیں گے۔ اس کے ساتھ انہوں نے کہا کہ مندر میں انہوں نے مہاراشٹر کے لوگوں کے لیے دعا کی۔
اسی دوران شیوسینا کے باغی ایم ایل اے کے آج گوا پہنچنے کی بھی خبر ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گوا کے تاج کنونشن ہوٹل میں باغی ایم ایل اے کے لیے 71 کمرے بک کرائے گئے ہیں۔ اس کے ساتھ اسپائس جیٹ کا ایک خصوصی طیارہ گوہاٹی پہنچ رہا ہے۔ گوہاٹی کے تمام ایم ایل ایز چارٹرڈ طیارے سے سہ پہر 3:30 بجے گوا کے لیے روانہ ہوں گے۔
مہاراشٹر میں سرگرم بی جے پی، فڈنویس نے میٹنگ بلائی
مہاراشٹر کے سیاسی بحران کے درمیان بی جے پی سرگرم ہوگئی ہے۔ مہاراشٹر کے سابق وزیر اعلیٰ اور قائد حزب اختلاف دیویندر فڈنویس نے آج سہ پہر ممبئی میں اپنی رہائش گاہ پر بی جے پی لیڈروں کی میٹنگ بلائی ہے۔ اجلاس میں فلور ٹیسٹ سمیت مزید حکمت عملی پر غور کیا جائے گا۔
اس سے پہلے منگل کی شام، فڈنویس نے گورنر بھگت سنگھ کوشیاری سے ملاقات کی اور فلور ٹیسٹ کا مطالبہ کیا۔ گورنر سے ملاقات کے بعد فڈنویس نے کہا تھا کہ،
’ریاست میں صورتحال نظر آ رہی ہے، جس میں شیو سینا کے 39 ایم ایل اے باہر ہیں اور مسلسل کہہ رہے ہیں کہ ہم کانگریس، این سی پی کی حکومت میں نہیں رہنا چاہتے۔ اس کا مطلب ہے کہ یہ 39 ایم ایل اے حکومت کے ساتھ نہیں ہیں یا حمایت نہیں کر رہے ہیں۔ مہا وکاس اگھاڑی، چاہتے ہیں، ہم نے گورنر سے کہا ہے کہ چونکہ حکومت اقلیت میں نظر آتی ہے، اس لیے فوری طور پر حکومت کو ہدایت دی جائے کہ وزیر اعلیٰ فلور ٹیسٹ کرائیں اور اپنی اکثریت ثابت کریں۔‘‘
ادھو کابینہ کی آج پھر میٹنگ
ساتھ ہی مہاراشٹر حکومت کی کابینہ کی میٹنگ بھی ہونے والی ہے۔ منگل کو ریاستی کابینہ کی میٹنگ بھی ہوئی۔ مانا جا رہا ہے کہ کابینہ کی میٹنگ میں حکومت بچانے پر بات ہو سکتی ہے۔