غازی آباد ایجنسی شری پنچادشنم جونا اکھاڑہ کے مہامنڈلیشوریاتی نرسمہانند نے اب بابائے قوم مہاتما گاندھی کے بارے میں انتہائی قابل اعتراض تبصرہ کیا ہے۔لائیو ہندوستان کی رپورٹ کے مطابق یتی نے گاندھی جی کو ہزاروں ہندوؤں کا قاتل قرار دیا اور بہت سے نازیبا الفاظ کہے۔ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس نے غازی آباد کے مسوری پولیس اسٹیشن میں یٹی کے خلاف کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔ یٹی نرسمہانند ماضی میں اپنی اشتعال انگیز اور قابل اعتراض بیان بازی کی وجہ سے خبروں میں رہے ہیں۔ حال ہی میں جیل گئے تھے۔