Tag Code:
Advertise With Us
اردو
हिन्दी
مارچ 29, 2023
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • خبریں
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • متفرقات
  • ہیٹ کرا ئم
No Result
View All Result
  • ہوم
  • خبریں
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • متفرقات
  • ہیٹ کرا ئم
No Result
View All Result
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
No Result
View All Result
Support Us
Home فکر ونظر مضامین

مین اسٹریم پالیٹکس اور مسلمان

RK News by RK News
جنوری 5, 2023
in مضامین
0
54
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

سیاست کوئی موسمی پھل نہیں ہے یہ 24x7x30x360 یعنی روزانہ چوبیس گھنٹے ، ہفتہ کے ساتوں دن مہینہ کے تیسوں دن اور سال کے ٣٦٥ دن کا عمل ہے یعنی سیاست مداومت چاہتی ہے ۔ بدقسمتی سے کچھ تو نام نہاد سیکولر پارٹیوں نے مسلمانوں کو اس میدان میں حاشیہ پر رکھا اور کچھ یہ اپنی ذہنی ساخت کی وجہ سے صرف انتخابات ؛ عام انتخابات یا اسمبلی انتخابات یا کارپوریشن کے انتخابات کے وقت متحرک ہوتے ہیں اور نہ صرف متحرک ہوتے ہیں بلکہ مشروم کی طرح اگ آتے ہیں اور انتخابات کا موسم ختم ہوتے ہی گہری نیند سو جاتے ہیں۔ اس کے بعد پانچ سال بعد ہی خواب خرگوش سے بیدار ہوتے ہیں ۔
مہنگائی ، بے روزگاری ، نظم و نسق کی بگڑتی صورتحال ،اقلیتوں کے ساتھ امتیازی سلوک، خواتین کی عصمت دری اور ہر شعبے میں بدعنوانی (کرپشن) جیسے مسائل مسلمانوں کو بے چین کیوں نہیں کرتے ! یہ کیوں صرف مسلمانوں کے مخصوص مسائل پر بولتے ہیں اور وہ بھی بہت کم اور بغیر ڈیٹا اعدادوشمار اور حوالہ جات کے ! اور یہ بھی کہ جب یہ جانتے ہیں کہ مسلمانوں کی جانب سے اٹھائی گئی آواز سرد خانے کی نذر ہو جاتی ہے نہ متعلقہ محکمہ نوٹس لیتا ہے اور نہ مین اسٹریم میڈیا قابلِ اعتناء سمجھتا ہے تو پھر یہ کیوں نہیں انصاف پسند سیکولر مزاج ہندو برادران وطن کے ساتھ مل کر ہر چھوٹے بڑے شہر میں سیٹیزن فورم تشکیل دیتے ہیں تاکہ ان کی باتوں اور ان کے مسائل پر اقلیت نوازی کی چھاپ نہ لگے۔
اس میں دو رائے نہیں کہ جس کے پاس جس چیز کی کمی ہوتی ہے وہ اسی کے لئے تگ و دو کرتا ہے ۔ مسلمانوں کی بنیادی ضرورت امن سیکورٹی ہے اسی لیے وہ اسی ایشو کے لئے سامنے آتے ہیں ۔ جس کا فقدان یا کمی ہو اس کے لئے جدوجہد قابلِ ستائش ہے مگر اس کا مطلب یہ نہیں ہونا چاہیے کہ ہم عام لوگوں کے مسائل میں دلچسپی نہ لیں ان کی لڑائی میں شریک نہ ہوں۔
بین السطور پڑھنے والے ایک عرصہ گزرنے کے بعد کہہ رہے ہیں کہ کرپشن کے خلاف لوک پال بل کے لئے انا ہزارے کی ملک گیر تحریک کو آر ایس ایس کی پشت پناہی حاصل تھی اگر یہ صحیح بھی ہے تو یہ بات کئی سال بعد سامنے آئی، شروع میں ایسا کوئی عندیہ بھی نہیں تھا کہ اس تحریک کا پس پردہ ہدف کانگریس کو اقتدار سے بے دخل کرنا تھا۔ اس کے باوجود کیا آپ کہہ سکتے ہیں کہ مسلمانوں میں بھی اینٹی کرپشن موومنٹ کے لئے جوش و خروش تھا ۔‌ ظاہر ہے نہیں ۔ تو یہ اس بات کی دلیل ہے کہ مسلمان مین اسٹریم ایشوز عوامی مسائل میں شاذونادر ہی حصہ لیتے ہیں۔
اس تحریک کے بعد ہی مخصوص عناصر اور تنظیم نے مسلمانوں کے خلاف ایسے ایسے بیانیے چلائے کہ نام نہاد سیکولر پارٹیاں بھی مسلمانوں کے نام لینے، اور ان کے مسائل پر بولنے سے کترانے لگیں۔ ایسا ماحول بنا دیا اور بھرم پھیلا دیا گیا ہے کہ مسلمانوں کو اسٹیج پر بیٹھانے سے اکثریت ناراض ہو جائے گی اور جب اکثریت ناراض ہوگی تو ظاہر ہے اکثریت کے ووٹ سے وہ لیڈر اور پارٹی محروم رہ جائے گی۔ اس بھرم کے علاوہ ان پارٹیوں کے لیڈروں نے یہ بھی سوچا کہ مسلمان بی جے پی کا ہو نہیں سکتا تو ان کے پاس دوسرا کوئی آپشن وکلپ نہیں ہے وہ نام نہاد سیکولر پارٹیوں کو ووٹ دینے کے لئے مجبور ہے۔
اویسی ہوں یا اکھیلش ، ان دونوں کے پاس ووٹ بٹورنے کا ایک فارمولہ ہے کانگریس کے خلاف باتیں کرنا۔ اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کو گمراہ کرنے کے لئے یہ کہتے ہیں کہ کانگریس اور بی جے پی ایک ہی سکہ کے دو رخ ہیں!

کانگریس کی غلطیاں اپنی جگہ ۔۔۔ اس کا کوئی جواز نہیں ہے لیکن صحتمند جمہوریت کے لئے مضبوط اپوزیشن لازم ہے اور اس کی صلاحیت کانگریس کے علاوہ شاید ہی کسی پارٹی میں ہو ۔ مرکزی سطح پر وہی ایک پارٹی ہے جو مقتدرہ کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کرتی ہے ، حکومت کی غلط پالیسیوں پر اسے مدلل گھیرتی ہے۔ اسی لئے برسر اقتدار جماعت نے ساری توانائی کانگریس اور راہل گاندھی کی شبیہ خراب کرنے میں صرف کی اس لئے کہ اسے معلوم ہے کانگریس ہی حقیقی معنوں میں کل ہند سطح کی پارٹی ہے اور اقتدار سے بے دخل ہونے کے بعد بھی اس کی عوامی مقبولیت ہے جس کا ثبوت بھارت جوڑو یاترا میں لوگوں کا جوق در جوق شامل ہونا ہے۔ اس کے علاوہ اور کوئی پارٹی نہیں ہے۔ کیڈر بیسڈ کل ہند سطح کی کمیونسٹ پارٹی کا بھی تقریباً زوال ہو چکا ہے۔
بھارت جوڑو یاترا کانگریس پارٹی کی انتخابی مہم نہیں ہے ۔ یہ فرقہ وارانہ منافرت کو ختم کرنے ، فرقہ وارانہ ہم آہنگی کہ بحال کرنے اور لوگوں میں انسانیت کا دیپ جلانے کی ایک کوشش ہے‌ ۔ اسی لئے پارٹی وابستگی کے بغیر بھی بہت سارے لوگ شریک ہو رہے ہیں۔
ہماری شرکت اس یاترا میں اور اسی طرح ملک کی تعمیر وترقی ، فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور پرامن بقائے باہم کے لئے دوسری تحریکوں میں اس لئے ضروری ہے کہ ہم بھی اسی ملک کے شہری ہیں یہاں کی تعمیر وترقی اور تخریب و تنزلی سے ہم بھی یکساں طور پر متاثر ہوتے ہیں۔ مہنگائی ، بے روزگاری اور امن عامہ کا فقدان ہو یا. تحریر: مسعودجاوید

Related

ShareTweetSend
Previous Post

اعظم خاں کو سپریم کورٹ سے نہیں ملی راحت،یہ کی تھی درخواست

Next Post

نتیش حکومت اقلیتوں کے لیے سنجید گی سے کام کرے: مولانا انیس الرحمن قاسمی

RK News

RK News

Related Posts

مضامین

تکثیری سماج میں علماء حق کی دقت (مولانا رضی الاسلام ندوی کے انٹرویو کا جائزہ)

مارچ 14, 2023
مضامین

مولانا ارشدمدنی کا بیانیہ:کس کا فائدہ،کس کا نقصان؟

فروری 22, 2023
مضامین

راہل کے لیے دلی ہنوز دور است:تولین سنگھ

فروری 5, 2023
مضامین

‘عزت مآب’ گاۓ پر می لارڈ کا فرمانا؟

جنوری 27, 2023
خبریں

مدارس میں ٹیچرس ٹریننگ کیوں نہیں.

جنوری 19, 2023
مضامین

مولانا حسیب صدیقی:پاک دل،پاکباز
خراج عقیدت:سمیرچودھری

جنوری 9, 2023
Next Post

نتیش حکومت اقلیتوں کے لیے سنجید گی سے کام کرے: مولانا انیس الرحمن قاسمی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ADVERTISEMENT
  • 18.4k Fans
  • 87k Followers
  • Trending
  • Comments
  • Latest
حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

مارچ 31, 2022
اے ٹی ایس کونہیں ملا ریمانڈ، عدالت نے پھٹکارا،مولانا کلیم کو چودہ دن کے لیے جیل بھیج دیا

اے ٹی ایس کونہیں ملا ریمانڈ، عدالت نے پھٹکارا،مولانا کلیم کو چودہ دن کے لیے جیل بھیج دیا

ستمبر 22, 2021
عمر گوتم کی بیٹی  کا کرب،سب نے ہمیں چھوڑدیا، لڑائ میں اکیلے رہ گیے،تنظمیں بھی خاموش،زندگی ختم سی ہوگئ

عمر گوتم کی بیٹی کا کرب،سب نے ہمیں چھوڑدیا، لڑائ میں اکیلے رہ گیے،تنظمیں بھی خاموش،زندگی ختم سی ہوگئ

نومبر 26, 2021
پہچانیے کون ہے یہ شخص!

پہچانیے کون ہے یہ شخص!

اکتوبر 26, 2021
ٹوٹ گئیں زنجیریں،آئے دیوانے باہر،کہا- جنگ جاری رہے گی

ٹوٹ گئیں زنجیریں،آئے دیوانے باہر،کہا- جنگ جاری رہے گی

2
ہندوتوا میں پھنسنے کی جگہ نئے بیانیہ پرکانگریس میں غور

ہندوتوا میں پھنسنے کی جگہ نئے بیانیہ پرکانگریس میں غور

2
برطانوی حکمران جماعت میں ’اسلاموفوبیا ایک مسئلہ‘ ہے: رپورٹ

برطانوی حکمران جماعت میں ’اسلاموفوبیا ایک مسئلہ‘ ہے: رپورٹ

1
سینٹرل وسٹا کی زد میں مساجد،امانت اللہ کا انتباہ

سینٹرل وسٹا کی زد میں مساجد،امانت اللہ کا انتباہ

1

مدھیہ پردیش کے کھرگون میں لگے "جے ہندوراشٹر” کے بینر،ماحول گشیدہ

مارچ 29, 2023

جے پور بم بلاسٹ میں سزاۓ‌موت پانے والے چار مسلم نوجوان راجستھان ہائ کورٹ سے بری

مارچ 29, 2023

مرادآباد کے بعد نوئیڈا میں نمازتراویح پر ہنگامہ،پولیس فورس تعینات

مارچ 29, 2023

عالمی انسانی حقوق پر مغرب کا دوہرا معیار: ایمنسٹی انٹرنیشنل

مارچ 29, 2023

أخبار حديثة

مدھیہ پردیش کے کھرگون میں لگے "جے ہندوراشٹر” کے بینر،ماحول گشیدہ

مارچ 29, 2023

جے پور بم بلاسٹ میں سزاۓ‌موت پانے والے چار مسلم نوجوان راجستھان ہائ کورٹ سے بری

مارچ 29, 2023
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کاپابندہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک وملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں وتجزیوں کے اعلی معیارکی بدولت سماج کے ہرطبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

Quick Links

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • خبریں
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • متفرقات
  • ہیٹ کرا ئم

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

No Result
View All Result
  • ہوم
  • خبریں
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • متفرقات
  • ہیٹ کرا ئم

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

<-- popup advt. -->
<-- popup advt. -->