امپھال: منی پور حکومت نے جمعرات کو منی پور اسٹیٹ پاپولیشن کمیشن کے قیام کو ایک آرڈیننس کے طور پر منظور کیا اور اس بات پر اتفاق کیا کہ چار سے زیادہ بچوں والے خاندان کو کوئی سرکاری فوائد نہیں دیے جائیں گے۔انگریزی نیوز پورٹل مکتوب انڈیا نے یہ خبر دی
چیف منسٹر این بیرن سنگھ کی صدارت میں ریاستی کابینہ کی میٹنگ میں یہ فیصلہ کیا گیا۔
مکتوب انڈیا کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2011 کی مردم شماری کے مطابق منی پور کی آبادی 28.56 لاکھ ہے۔ 2001 میں یہ 22.93 لاکھ تھی۔
جمعرات کی میٹنگ میں منی پور حکومت نے ریاست کے اندرونی انر لائن پرمٹ نظام کو مضبوط کرنے کا بھی فیصلہ کیا۔ یہ ایک سفری دستاویز ہے جسے ریاست سے باہر کے لوگوں کو منی پور میں داخل ہوتے وقت پیش کرنا ہوگا۔