لکھنؤ:(ایجنسی)
ہندوستان کی مشہور و معروف سیاسی و سماجی شخصیت اتحاد ملت کونسل کے سربرہ،بریلی شریف ،اترپردیش کے مولانا توقیر احمد رضا خان نے لکھنؤ واقع نہرو بھون ،اترپردیش کانگریس دفتر میں منعقد پریس کانفرنس میں پانچوں ریاستوں میں ہونےوالے اسمبلی انتخابات میں انڈین نیشنل کانگریس کے امیدواروں کی حمایت کا اعلان کیا۔ کانگریس ریاستی صدر اجے کمارللو نے کہاکہ یہ حمایت آنے والے دنوں میں یوپی کانگریس کی سرکار بنانے میں اہم رول ادا کرے گا۔
اس موقع پرمولانا توقیر احمد رضا خان نے کہا کہ ان انتخابی ریاستوں اور ملک میں امن و امان کی بحالی، آئین کی حفاظت، پسماندہ،دلتوں، مظلوم اور اقلیتوں کے ساتھ ساتھ نوجوانوں اور کسانوں کی حفاظت و خوش حالی اس وقت صرف کانگریس رہنما راہل گاندھی اور اترپردیش انچارج پرینکاگاندھی کی قیادت میں ہی ممکن ہے۔
اس موقع پر آل انڈیا کانگریس کمیٹی اقلیتی شعبہ کے قومی کنوینر ڈاکٹر اعظم بیگ، اقلیتی شعبہ کے ریاستی چیئرمین شاہنواز عالم، ریاستی ترجمان کرشن کانت پانڈے، آصف رضوی رنکو، اوما شنکر پانڈے، وشال لودھی راجپوت، سچن راوت، پردیپ سنگھ، ریاستی ترجمان چودھری سلمان قادر اور جاوید اہمد ،پردیش جنرل سکریٹری شاہنواز خان موجود تھے۔