لکھنؤ:(ایجنسی)
اتر پردیش حکومت میں اقلیتی امورکے وزیر محسن رضا نے کہا کہ وہ مسلم سماج سے آتے ہیں لیکن ان سے بڑا ہندوتواوادی کوئی نہیں ہے۔ ایک نجی پروگرام میں اناؤ پہنچے محسن رضا نے کانگریس لیڈر راہل گاندھی کی طرف سے اٹھائے گئے ہندو اور ہندوتواوادی الفاظ پر کھل کر اپنی رائے کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا:’ محسن رضا ہندوتواوادی ہیں، ہندوستان میں رہتے ہیں، ہندوتواوادی ہیں۔‘‘ انہوں نے کہا کہ ہندوتواوادی وہی ہوگا جو ہندو کلچر کومانتا ہوگا، ہندو کلچر، سناتن کلچر پر یقین رکھتا، میں مسلم سماج سے آتا ہوں۔مجھ سے بڑا ہندوتوا وادی کو ئی نہیں ہے۔ محسن رضا نے کہا کہ راہل گاندھی نہیں جانتے کہ ہمارا کلچر ہندو ہے۔ اگر ہر شخص اس ثقافت میں رہ رہا ہے، تو وہ ہندوتواوادی ہوگا۔