نئی دہلی: (ایجنسی)
تال کٹورہ اسٹیڈیم میں گلوبل کائستھ کانفرنس میں دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے عام آدمی پارٹی کی حکومت کی زبردست تعریف کی۔ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کیجریوال نے کہا کہ کائستھ برادری کا قوم کی تعمیر اور سماج کی تعمیر میں بڑی حصہ داری ہے۔ کائستھ برادری نے آزادی کی جدوجہد میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیاہے۔ کیجریوال نے کہاکہ میںسیاست میں نیاہوں،لیکن یہ کہہ سکتا ہوں کہ آزادی کے بعد دوسری پارٹیوں کی سرکاوںنے ملک میں تعلیم شعبے پرتوجہ نہیں دی۔
گلوبل کائستھ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ کیجریوال نے کہا کہ ‘ہم نپولین نہیں ، ہمیں ایک کے بعدایک ریاست نہیں جتنی، ہمیں سیاست نہیں کرنی، قومی کی تعمیر کرنا ہے ۔
اروند کیجریوال نے کہا کہ تمام پارٹیاں جان بوجھ کر ملک کے لوگوں کو غریب رکھنا چاہتی ہیں۔ سرکاری سکولوں کو جان بوجھ کر نظر انداز کیا گیا۔ اگرغریب رہیں گےتو ان پارٹیوں کے ووٹ بینک بنے رہیں گے۔ ریلیوں میں بھیڑ بڑھانے کے لیے ان غریبوں کو بسوں میں بھر کر لایا جاتا ہے۔ پچھلے چھ سات سالوں میں ہم نے دہلی کے سرکاری اسکولوں اور اسپتالوں کا کایاکلپ کر کے دکھایاہے۔ اگر دہلی میں بہتری ہو سکتی ہے تو پورےملک میں بھی ہوسکتی ہے ۔ سرکاری اسکولوں اور اسپتالوںکو سدھرنے کےلیے پورے میں آندولن ہونا چاہئے، میں کائستھ سماج سے اس آندولن میں شامل ہونےکی اپیل کرتا ہوں ۔ کائستھ سماج طاقتور سماج ہے ۔