لکھنؤ: بی جے پی کے سینئر لیڈر اور سابق کابینہ وزیر مختار عباس نقوی نے اتوار کے روز کہا کہ کئی دہائیوں سے مسلم ووٹوں کو "چونگم کی طرح چبایا جا رہا ہے”
لکھنؤ میں اتر پردیش اقلیتی کمیشن کے ذریعہ منعقدہ ‘اقلیتوں کے حقوق کے دن’ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے نقوی نے کہا کہ ووٹوں کے ٹھیکیداروں نے اقلیتوں کے خلاف ان کی سماجی، اقتصادی اور تعلیمی حیثیت کو ‘ہائی جیک’ کرنے کے لیے ‘ظالمانہ، فرقہ وارانہ، مجرمانہ سازش’ رچی ہے۔’
نقوی نے کہا، "آج ہندوستان فرقہ پرستی کی لعنت کو کچل کر سب کو بااختیار بنانے کا پرچم بردار بن گیا ہے۔”نقوی نے کہا کہ "ووٹ کے غدار تاجر” مسلم کمیونٹی کے بعض طبقات کی معاشی، تعلیمی اور سماجی پسماندگی کے ذمہ دار ہیں۔نقوی نے کہا کہ آج وقت بدل گیا ہے، ماحول بدل گیا ہے اور ملک کا مزاج بدل گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ‘مودی میجک’ نے ‘پولرائزیشن کے عمل’ کو ‘خوشحالی کی سیاست’ سے بدل دیا ہے۔وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت والی حکومتوں کے تحت "اعتماد کے ساتھ ترقی” کے مثبت ماحول سے اکثریتی برادریوں کے ساتھ ساتھ اقلیتی برادریوں نے بھی یکساں طور پر فائدہ اٹھایا ہے۔
اس موقع پر ریاستی وزیر برائے اقلیتی بہبود اترپردیش دانش آزاد، یوپی اقلیتی کمیشن کے چیئرمین اشفاق سیفی، صدر بی جے پی یوپی اقلیتی مورچہ باسط علی اور دیگر پارٹی لیڈر موجود تھے۔