تل ابیب :
اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاھو عربوں کے ساتھ اتحاد کے حوالے سے اپنے دو دائیں بازو کے حامیوں کے مابین اختلافات میں الجھے گئے ہیں۔
اسرائیلی ٹی وی چینل 12 کے مطابق مذہبی صہیونی پارٹی کے رہنما بیزلیل سموٹریچ نیتن یاہو سے ناراض ہیں کہ وہ اسرائیل کے عرب شہری منصور عباس کی سربراہی میں رام پارٹی سے اتحاد کرنے کی کوششوں کررہے ہیں۔موٹریچ جن کی پارٹی نے چھ نشستیں حاصل کیں، نے کہا: “رام ایک اسلامی جماعت ہے جو حماس کی حمایت کرتی ہے اور اسرائیل کو یہودی ریاست کے طور پر تسلیم نہیں کرتی”۔
دوسری جانب اسرائیل میں لتھوانین الٹرا آرتھوڈوکس برادری کے رہنما اور یہودی عالم شیم کنیوسکی نے مشورہ دیا ہے کہ حکومت کیلئے رام پارٹی یعنی عرب سیاسی لیڈران کے ساتھ آگے بڑھنا بہتر ہے بجائے بائیں بازو پارٹی کے۔