ممبئی : (ایجنسی)
بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رکن پارلیمنٹ اننت کمار ہیگڑے نے بالی ووڈ اسٹار عامر خان کے اشتہار پر اعتراض کیا ہے جس میں وہ لوگوں کو ٹائر کمپنی سی اےٹی لمیٹڈ کی جانب سے لوگوں کو یہ مشورہ دیتےہوئے نظر آرہے ہیں کہ گلیوں میں پٹاخے نہ پھوڑیں ۔ بی جے پی لیڈرنے کمپنی سے بھی کہا ہےکہ ’نماز کے نام پر سڑک جام کرنے اور اذان کے وقت مساجد سے ہونے والے شور کےمسائل ‘ کو بھی اٹھایا جائے۔
کمپنی کے ایم ڈی اور سی ای او اننت وردھن گوینکا کو لکھے گئے ایک لیٹر میں انہوں نے اس اشتہار کا نوٹس لینے کی اپیل کی، جو ’ ہندو ؤں میں غصہ‘ پیدا کر رہاہے ۔ ہیگڑے نے امید ظاہر کی کہ کمپنی مستقبل میں ہندوؤں کےجذبات کا احترام کرے گی ۔
ہیگڑے نے خط میں لکھا :’ آپ کی کمپنی کا تازہ اشتہار ، جس میں عامر خاں لوگں کو گلیوں میں پٹاخے نہ پھوڑنے کی صلاح دے رہےہیں ، بہت اچھا پیغام دے رہے ہیں۔ عام مسائل پر آپ تشویش کو سراہا جانا چاہئے ۔ اسی طرح میں آپ کو ایک اور مسئلہ کو اٹھانے کی مانگ کرتا ہوں جس کا لوگ سامنا کررہےہیں، وہ ہے جمعہ اور دوسرے تہواروں پر مسلمانوںکی جانب سے نمازکےنام پر سڑکوںکو جام کرنا ہے ۔ ‘
ہیگڑے نے 14 اکتوبر کولکھے اپنے لیٹر میں کہا کہ کوئی بھارتیہ شہروں میں ایک بہت ہی عام منظر ہے جہاں مسلمان مصروف سڑکوں کوجام کرتےہیں اور نماز ادا کرتے ہیں ۔ اس وقت ایمبولینس اوردمکل گاڑیوں جیسی گاڑی بھی ٹریفک میں پھنس جاتی ہیں ۔ جس سے ’شیدید نقصان‘ ہوتا ہے ۔
رکن پارلیمنٹ نے خط میں کہا کہ چونکہ آپ عام لوگوں کو درپیش مسائل کے بارے میں بہت حساس ہیں اور آپ کا تعلق بھی ہندو برادری سے ہے ، مجھے یقین ہے کہ آپ صدیوں سے ہندوؤں کے ساتھ امتیازی سلوک کو محسوس کر سکتے ہیں۔‘انہوں نے کہا کہ آج کل ، ’ہندو مخالف اداکاروں کا ایک گروہ ہمیشہ ہندوؤں کے جذبات کو ٹھیس پہنچاتا ہے ، جبکہ وہ کبھی بھی اپنی برادری کی غلطیوں کو بے نقاب کرنے کی کوشش نہیں کرتے۔‘
ہیگڑے نے کہا ، ’لہٰذا ، میں آپ سے درخواست کرتا ہوں کہ اس خاص واقعے کا نوٹس لیں جہاں آپ کی کمپنی کے اشتہار نے ہندوؤں میں غصہ پیدا کیا ہے۔‘انہوں نے امید ظاہر کی کہ گوینکا کی تنظیم مستقبل میں ہندو جذبات کا احترام کرے گی اور اسے براہ راست یا کسی بھی طرح سے جذبات کو مجروح نہیں کرے گی۔اب عامر خان کا ایڈ بھی ہندو مخالف لگا،بی جے پی سرگرم