لکھنؤ :
ملک میں آکسیجن کی کمی کے درمیان آکسیجن ٹینکر کے غائب ہونے کی خبر لکھنؤ سے آئی ، یہ خبر پھیلتے ہی سنسنی پھیل گئی۔ حالانکہ اب پولیس نے بتایا ہے کہ ایم پی کے ساگر جارہے آکسیجن ٹینکر کو لک آؤٹ کرلیا گیا ہے۔ اب وہ ساگر کی طرف جارہا ہے۔ آکسیجن ٹینکر کو وارانسی- جھانسی کے راستے پر لک آؤٹ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق آکسیجن ٹینکر کو لوٹا نہیں گیا ہے ، بلکہ یوپی سے گزرنے والے تمام آکسیجن ٹینکروں کو اسکارٹ کرایاجارہا ہے۔ وارانسی مرزا پور روٹ پر یوپی پولیس ٹینکر کو اسکارٹ دے کر روانہ کررہی ہے۔ لکھنؤ پولیس کمشنر دھروکانت ٹھاکر اور جوائنٹ سی پی پیوش موڑیہ کے مطابق جس گاڑی میں لوٹ کی بات ہورہی ہے اس میں یوپی پولیس کا کانسٹیبل بیٹھا ہے۔ اس سے افسران رابطہ میں ہے۔ گاڑی فتح پور کراس کرچکی ہے۔ رات 12 بجے تک منزل تک پہنچ جائے گی۔
واضح رہےہے کہ اس سے قبل بھی ایسی خبر آرہی تھی کہ آکسیجن ٹینکر جو ایم پی کے ساگر ضلع میں پہنچنا تھا ، لیکن یہ راستے سے ہی غائب ہوگیا ۔ اس کی لاسٹ لوکیشن لکھنؤ کے قریب تھی،جس کی وجہ سے آکسیجن ٹینکر کے لوٹنے کی خبر پھیل گئی۔ حالانکہ اب پولیس نے واضح کردیا ہے کہ ایسا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا۔