نئی دہلی:
فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی اور اسرائیلی جارحیت کو دنیا کے سامنے لانے کے پس منظر میں نئی دہلی میں کل 12 بجے ’انڈین فرینڈس فار فلسطین ‘ کے بینر تلے اہم آن لائن پریس کانفرنس ہورہی ہے جس کو مختلف جماعتوں کے کلیدی لیڈر اور سرکردہ مذہبی رہنما خطاب کریں گے ۔ ہندوستان میں مظلوم فلسطینیوں کے حق میں رائے عامہ ہموار کرنے اور اصل حقائق سے آگاہ کرنے کے تعلق سے یہ کوشش سنگ میل ثابت ہوسکتی ہے۔
اس پریس کانفرنس میں مسلم پرسنل لاء بورڈ کے کارگزار جنرل سکریٹری مولانا خالد سیف اللہ رحمانی ،امیر جماعت اسلامی ہند سید سعادت اللہ حسینی ، جمعیۃ علماء ہند کے جنرل سکریٹری مولانا محمود مدنی ، فلسطینی کاز کے لیے ہمیشہ سرگرم رہے معروف لیڈر ،سابق ممبر پارلیمنٹ اور پارلیمنٹریز فار القدس کمیٹی کی ایگزیکٹیو کمیٹی کے اکلوتے ہندوستانی رکن کے سی تیاگی ، مولانا سفیان قاسمی، ڈاکٹر منظور عالم، مولانا خلیل الرحمٰن سجاد، ایم ڈی تھامس، پریس کلب آف انڈیا کے سکریٹری جنرل ونے کمار اور سنتوش بھارتیہ موجود ہوں گے۔