نئی دہلی:( ایجنسی)
انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے بدھ کو مطلع کیا کہ اس نے پاپولر فرنٹ آف انڈیا (PFI) کے بینک اکاؤنٹس کو منجمد کر دیا ہے۔ایک ٹویٹ میں، ای ڈی نے کہا کہ اس نے پی ایف آئی اور ری ہیب انڈیا فاؤنڈیشن کے بینک اکاؤنٹس کو pmla2002 کے تحت عارضی طور پر منجمد کر دیا ہے جس میں مجموعی طورپر 68,62,081 روپے کا بیلنس ہے۔
ٹائمس ناؤ کی خبر کے مطابق ای ڈی نے ریاستی پولیس اور این آئی اے کی طرف سے درج مقدمات کی بنیاد پر پی ایف آئی کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔
ای ڈی نے یہ کیس 2018 میں درج کیا تھا۔ 2020 میں، ایجنسی نے پی ایف آئی سے مبینہ طور پر منسلک نو ریاستوں میں کئی مقامات پر چھاپے مارے۔ اسی سال یوگی آدتیہ ناتھ کی یوپی حکومت نے پی ایف آئی پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا۔ بی جے پی حکومت نے الزام لگایا کہ اس تنظیم نے اپنے سیاسی محاذ ایس ڈی پی آئی کے ساتھ مل کر سی اے اےاور این آر سی کے خلاف مظاہروں میں مبینہ طور پر مالی اعانت فراہم کی تھی۔ ایجنسی نے تب ایک ٹویٹ میں کہا تھا کہ وہ پی ایف آئی اور بھیم آرمی کے درمیان مالی روابط کی تحقیقات کر رہی ہے۔