پریاگ راج پولس کی ایک ٹیم نے امیش پال قتل کیس کے سلسلے میں عتیق احمد کے لکھنؤ فلیٹ پر چھاپہ مارا۔ پریاگ راج میں اس واقعہ کے بعد اس اپارٹمنٹ میں رہنے والے شوٹروں کا معاملہ سامنے آیاتھا۔ اس دوران پولیس نے پارکنگ میں کھڑی عتیق کی لگژری گاڑیوں کو اپنے قبضے میں لے لیا۔ اسی دوران پریاگ راج میں گینگسٹر عتیق احمد کے قریبی دوست اور امیش پال قتل کیس کے ملزم کی جائیدادوں پر بلڈوزر چلا دیا گیا
پریاگ راج میں امیش پال کے قتل کا مرکزی ملزم اسد احمد ولد عتیق احمد کو بنایا گیا ہے۔ اسد کی تلاش میں عتیق کے ٹھکانوں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ اسی سلسلے میں پولیس لکھنؤ کے میٹروپولیٹن علاقے میں واقع یونیورسل اپارٹمنٹ میں واقع ان کی رہائش گاہ پر پہنچ گئی۔ فلیٹ کو تلاشی کے بعد سیل کردیاگیا اور پولیس نے یہاں سے لگژری گاڑیاں لینڈ کروزر اور مرسڈیز کو اپنے قبضے میں لے لیا۔