نئی دہلی:(آر کے بیورو) منیش سسودیا اور ستیندر جین کے استعفیٰ کے بعد سوربھ بھاردواج اور آتشی کے اروند کیجریوال حکومت میں شامل ہونے کی قیاس آرائیاں ہیں ذرائع کے مطابق، سسودیا اور ستیندر جین کے استعفے منظور ہو نے کے بعد آتشی اور سوربھ بھاردواج کو دہلی حکومت میں وزیر بنایا جائے گ دونوں ایم ایل اے کے نام لیفٹیننٹ گورنر کو بھیجے گئے ہیں۔روزنامہ خبریں نے منگل کو اپنی خاص رپورٹ میں ان دونوں ناموں کا تذکرہ کیا تھا جس پر مہر لگ گئی
‘آپ’کے ایم پی سنجے سنگھ نے این ڈی ٹی وی کو بتایا کہ سوربھ بھاردواج اور آتشی کے ناموں کا فیصلہ وزیر اعلیٰ نے کیا ہے۔ یہ دونوں اہل، قابل اور اپنے کام کو بہترین طریقے سے کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ وہ وزیر اعلیٰ سے ملنے والی وزارت کے ذریعے دہلی کے لوگوں کی خدمت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہمارے لیے بہت مشکل وقت ہے۔ ہمارے دو ایماندار وزیر آج جیل میں ہیں جنہوں نے دہلی کو تعلیم اور صحت کا ماڈل دیا۔ ان دونوں کی ماڈلز کے دنیا بھر میں چرچے ہیں لیکن انہیں جیل میں ڈال دیا گیا ہے۔