عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے مقبوضہ بیت المقدس میں تشدد روکنے کا مطالبہ کر دیا اور کہا کہ تشدد سے تشدد جنم لیتا ہے، مقدس سرزمین عبادت کی جگہ ہے۔
پوپ فرانسس کا کہنا تھا کہ بیت المقدس تشدد کی نہیں عبادت کی جگہ ہے، کثیرالمذاہب اور کثیرالثقافتی شناخت والے مقدس شہر کا احترام اور بھائی چارہ قائم رکھنے کے لیے سب کو ایک مشترکہ قرارداد کی دعوت دیتا ہوں۔
گذشتہ شب مقبوضہ بیت المقدس میں عبادت کرنے والے نمازیوں پر اسرائیلی فوج نے اسٹن گرینیڈز اور ربر کی گولیاں فائر کی تھیں۔