نئی دہلی :
ایک ہفتہ تک لاک رہنے کے بعد راہل گاندھی کا اکاؤٹ ٹوئٹر کی طرف سے انلاک کر دیا گیا ہے۔ کچھ دن پہلے دلت بچی کے ریپ اور قتل کے بعد اس کے اہل خانہ سے ملاقات کی تصویر شیئر کرنے کے بعد ان کا اکاؤنٹ لاک کیا گیا تھا۔ گزشتہ روز راہل گاندھی نے ٹوئٹر پر زبردست حملہ بولا تھا اور کہا تھا کہ ٹوئٹر ہندوستان میں کاروبار کرنے کے بجائے یہاں کی سیاست میں دخل دے رہی ہے۔ کل ہی ٹوئٹر انڈیا کے ہیڈ کا منیش مہیشوری کا بھی امریکہ تبادلہ کر دیا گیا تھا۔ جبکہ آج راہل گاندھی کا ہینڈل انلاک کر دیا گیا۔
راہل گاندھی کا ٹوئٹر ہینڈل انلاک کئے جانے کے بعد کانگریس پارٹی نے رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا، ستیہ میو جیتے یعنی کہ سچائی کی ہمیشہ جیت ہوتی ہے۔