نئی دہلی :(ایجنسی)
ہندوستانی ریلوےکے ایک بڑے فیصلے کے بعد اب ریل میں عام آدمی کیلئے سفر کرنا مزید مہنگا ہونے جارہا ہے ۔ ریل مسافروں سے ریلوے اسٹیشنوں کی ترقی اور تجدید کاری کے بدلہ میں اب ٹکٹ پر چارج وصول کیا جائے گا ۔ یہ اسٹیشن ڈیولپمنٹ فیس ہوگی جوکہ مسافروں سے ان کے سفر کی کٹیگری کے حساب سے الگ الگ وصول کیا جائے گا ۔ یعنی الگ الگ طرح کی کٹیگری کیلئے ریل کا سفر دس روپے سے پچاس روپے تک مہنگا ہوجائے گا ۔ اس فیس کو لگانے کیلئے ریلوے نے کئی طرح کے ضابطے بھی طے کئے ہیں ۔ اس بابت ریلوے بورڈ کے ڈائریکٹر ( پیسنجر مارکیٹنگ ) وپل سنگھل نے ایک آفیشیل خط سبھی زون کیلئے جاری کیا ہے ۔
آئیے جانتے ہیں کہ اس فیصلے کے بعد اب کتنی اسٹیشن ڈیولپمنٹ فیس وصول کی جائے گی ۔
غیر ریزرو مسافر
عام ٹرینیں (سیکنڈ کلاس) : 10 روپے
میل؍ایکسپریس ٹرینیں (سیکنڈ کلاس) : 10 روپے
فرسٹ کلاس : 10 روپے
اے سی MEMU/DEMU : دس روپے
ریزرو : غیر اے سی مسافر (غیر مضافاتی)
سکینڈ کلاس : 25 روپے
سلیپر کلاس جنرل : 25 روپے
سلیپر کلاس (میل؍ایکسپریس) : 25 روپے
فرسٹ کلاس : 25 روپے
ریزرو اے سی مسافر
اے سی چیئر کار : 50 روپے
اے سی تھری ٹائر ؍ تھری اے سی اکنامی : 50 روپے
اے سی 2 ٹائر : 50 روپے
اے سی فرسٹ کلاس ؍ ای سی ؍ ای اے ؍ اے سی وسٹاڈم : 50 روپے