لکھنؤ:(ایجنسی)
سابق مرکزی وزیر آر پی این سنگھ کے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) میں جانے کے بعد اتر پردیش میں کانگریس کو ایک اور بڑا جھٹکا لگنے والا ہے۔ کانگریس کے سابق ریاستی صدر اور اداکار راج ببر ایک بار پھر سماج وادی پارٹی میں شامل ہونے کی قیاس آرائیوں میں ہیں۔ ذرائع کے مطابق جلد ہی وہ ایس پی میں گھر واپسی کریں گے۔
ایس پی کے ترجمان فخر الحسن چاندنے ’کو‘ پر اشارہ کرتے ہوئے لکھا کہ کانگریس کے سابق ریاستی صدر،سابق سماج وادی لیڈر، اداکار جلد ہی سماج وادی ہوں گے، سماج وادی پارٹی کے ترجمان نےجو تین اشارے کئےہیں وہ تمام راج ببرکی جانب اشارے کر رہے ہیں ۔