رام چرت مانس پر آر جے ڈی اور ایس پی لیڈروں کے متنازعہ بیانات کی وجہ سے وشو ہندو پریشد نے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا ہے کہ ان پارٹیوں کی منظوری منسوخ کئ جائے۔
وی ایچ پی کے ٹوئٹر ہینڈل سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایک اعلیٰ سطحی وفد جلد ہی الیکشن کمیشن سے ملاقات کرنے ان دونوں جماعتوں کی پہچان منسوخ کرنے کا مطالبہ کرے گا۔گزشتہ دنوں بہار کے وزیر تعلیم اور آر جے ڈی لیڈر ڈاکٹر چندر شیکھر نے رام چرت مانس کی چند چوپایی پر تنقید کرتے ہوئے ان پر پابندی کا مطالبہ کیا۔
ساتھ ہی اتر پردیش کے سابق وزیر اور سماج وادی پارٹی کے لیڈر سوامی پرساد موریہ نے بھی رام چرت مانس پر تنقید کی۔ان تنقیدوں کے بعد بی جے پی نے بھی ان لیڈروں کو نشانہ بنایا ہے۔
پولیٹیکل ریپریزنٹیشن ایکٹ 1951 کی دفعہ 29 اے کا حوالہ دیتے ہوئے وی ایچ پی کے سربراہ آلوک کمار نے الزام لگایا ہے کہ وہ کمیشن کو بتائیں گے کہ ان جماعتوں نے آئین کی سیکولر اور جمہوری اقدار کی خلاف ورزی کی ہے۔