جے پور: جودھ پور جیل میں بند آشرم باپو کی طبیعت خراب ہونے کے سبب آسارام کو آئی سی یو میں داخل کرایا گیا ہے۔ آسارام کورونا وائرس سے متاثر ہے، ایسی صورتحال میں آسارام کی حالت خراب ہونے کے بعد انہیں اسپتال کے آئی سی یو وارڈ میں بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ آسارام کو جودھ پور کے مہاتما گاندھی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
بتادیں کہ اس سے قبل آسارام باپو کو سینے میں درد کی وجہ سے فروری مہینہ کے شروع میں ہی اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔بتادیں کہ آسارام باپو ایک نابالغ کے ساتھ عصمت دری کی سزا کاٹ رہے ہیں۔ عدالت نے آسارام کو آئی پی سی کی دفعہ 370 (4) ، دفعہ 342 ، 354 اے ، 376 ، 506 ، 120 بی ، پاسکو کے تحت قصوروار ٹھہرایا ہے۔