ریاض:
سعودی عرب میں کام کررہے لاکھوں ہندوستانیوں کو بڑاجھٹکا لگا ہے۔ سعودی عرب پیر سے کووڈ کے مدنظر گزشتہ سال عائد سفری پابندی ہٹادی ہے ۔ سعودی عرب نے کہا ہے کہ وہ پاکستان سمیت متعدد ممالک پر عائد سفری پابندیوں کو ہٹا رہا ہے ، لیکن یہ ہندوستان سے آنے والے مسافروں کے لئے جاری رہیں گی۔ سعودی عرب نے پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کے دورے کے بعد یہ پابندی ختم ہٹا ئی ہے ۔
سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے اعلان کیا ہے کہ 17 مئی کو تمام سرحدیں – فضائی، زمینی اور سمندری راستے کھول دیئے جائیں گے۔ کہا گیا ہے کہ سعودی عرب ان لوگوں کے ساتھ سفر کرنے کی اجازت دے گا جنہیں کووڈ ویکسین لگےتھے اور جو چھ ماہ سے بھی کم عرصے میں اس انفیکشن سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔ 18 سال سے کم عمر کے شہری سفر کرسکتے ہیں اگر ان کے پاس ہیلتھ بیمہ پالیسی ہے جو کورونا وائرس سے متعلق خطرات کا احاطہ کرتی ہے ۔