نئ دہلی (آر کے بیورو’ایجنسی) افتاب ۔شردھا قتل کیس کو سیاست نے بھی خوب ہوا دی ہے ۔بی جے پی کا ایک طبقہ اسے لوجہاد قرار دینے کی کوشش کررہا ہے جس میں آپ آسام کے وزیر اعلیٰ ہمانتا بسوابھی شامل ہوگیے ہیں انگریزی اخبار دی انڈین ایکسپریس (THE INDIAN Express)کی رپورٹ کے مطابق اس کیس کا حوالہ دے کرآسام کے وزیر اعلیٰ ہمانتا بسوا سرما نے اسے ‘لو جہاد’ سے جوڑتے ہوئے کہا کہ اگر ملک میں مضبوط لیڈر نہیں ہوں گے تو ہر شہر میں ایک آفتاب جنم لے گا۔
اس کے بعد انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ سال 2024 میں ایک بار پھر نریندر مودی کو وزیر اعظم منتخب کریں۔گجرات کے کچھ میں ایک ریلی سے خطاب کے دوران، سرما نے کہا، "آپ نے ابھی سنا ہے، ملک کا ماحول۔ کوئی آفتاب ممبئی سے شردھا بہن کو لایا اور لو جہاد کے نام پر اس کے 35 ٹکڑے کر دئیے۔ اور پھر لاش کو فریج میں رکھا جب لاش فریج میں تھی تو وہ دوسری لڑکی کو لے کر آیا اور وہاں ڈیٹنگ شروع کر دی۔
لہٰذا اگر ملک میں کوئی مضبوط لیڈر نہ ہو، دیش کو ماتا سمجھنے والی حکومت نہ ہو تو ہر شہر میں ایسا آفتاب پیدا ہوگا ہم اپنے وقار اور عزت کا تحفظ نہیں کرپائیں گے۔