نئی دہلی:
ملک کی موثر اور فعال پارٹی سوشلسٹ پارٹی انڈیا نے مطالبہ کیا ہے کہ نتاشا، دیوانگنا ،عمر خالد اور عشرت جہاں سمیت تمام سیاسی قیدیوں کو فوری رہا کیاجائے، پارٹی کی دہلی اکائی کے صدر اور سرگرم سماجی کارکن سید تحسین احمد نے ایک اخباری بیان میں کہاکہ افسوس کی بات یہ ہے کہ کوئی بھی آئینی ادارہ بشمول انسانی حقوق کمیشن آئین کا تحفظ کرنے میں اپنی ذمہ داری ادا کرنے میں ناکام رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہمارا آئین سیاسی قیدیوں کو بھی کئی حقوق دیتا ہے۔ مسٹر تحسین احمد نے یاد دلایا کہ نتاشا ناروال کے والد کی کووڈ کی وجہ سے موت ہوئی تھی ،جو سینئر لیڈر تھے۔ ان کو تین ہفتہ کا پیرول دیاگیا اور مدت ختم ہوتے ہی نتاشا نے خود کو قانون کے حوالہ کردیا۔ یہ سب ایسے وقت میں ہورہاہے جب کووڈ 19-نے پورے ملک کو اپنی گرفت میں لے رکھا ہے اور یہ لوگ اپنے پیاروں سے دور ہیں۔ واضح رہے کہ نتاگزشتہ سال 30 مئی سے یو اے پی اے کے تحت جیل میں ہیں۔
مسٹر تحسین نے مطالبہ کیا کہ ان سیاسی قیدیوں کو بلاکسی شرط کے فوری رہا کیا جائے۔