سری نگر:(ایجنسی)
پاکستان حامی علیحدگی پسند لیڈر مرحوم سید علی شاہ گیلانی کے پوتے کو جموں وکشمیر میں مبینہ طور پر دہشت گردانہ سرگرمیوں کو بڑھاوا دینے کے لئے ہفتہ کے روز سرکاری نوکری سے نکال دیا گیا۔ یہ برخاستگی آئین کے آرٹیکل 311 (2) کے تحت کی گئی ہے۔ افسران نے یہ جانکاری دی۔
انہوں نے کہا کہ انیس الاسلام، الطاف احمد شاہ عرف الطاف فنٹوش کا بیٹا ہے اور اسے آئین کے آرٹیکل 311 (2) کے تحت خصوصی التزام کا استعمال کرکے نوکری سے نکال دیا گیا۔ اسلام کو سال 2016 میں شیر کشمیر انٹرنیشنل بین الاقوامی کنونشن سینٹر میں ریسرچ آفیسر مقرر کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ جموں وکشمیر میں تین دہائیوں سے زیادہ وقت تک علیحدگی پسندانہ مہم کی قیادت کرنے والے اور پاکستان حامی سید علی شاہ گیلانی کا گزشتہ یکم ستمبر کی شب ساڑھے 10 بجے ان کی رہائش گاہ پر انتقال ہوگیا تھا۔ وہ 91 سال کے تھے۔