سورت: ملک میں کورونا کا قہر لگاتار بڑھ رہا ہے۔ ہر طرف لوگ پریشان ہیں،ایسے میں بہت سے لوگ ایسے بھی ہیں جو اتنے مشکل وقت میں بھی لوگوں کی مدد کے لیے آگے بڑھ کر حصہ لے رہے ہیں اور لوگوں کے لیے انسانیت کی مثال قائم کررہے ہیں، ایسی ہی ایک خبر گجرات سے سامنے آئی ہے جہاں 4 ماہ کی ایک حاملہ نرس مسلسل مریضوں کی دیکھ بھال کررہی ہیں، اس سے بھی بڑی بات یہ ہے کہ یہ نرس دن بھر رو زہ رکھ کر اپنا مذہبی فرض ادا کررہی ہے۔
معلومات کے مطابق اس نرس کا نام نینسی عائزہ مسٹری ہے اور وہ 4 ماہ کی حاملہ ہے۔ اس کے باوجود وہ سورت میں کووڈ کیئرسینٹر میں مستقل ڈیوٹی سرانجام دے رہی ہے۔ بتادیں کہ اس وقت ماہ رمضان المبارک چل رہا ہے۔ ایسے میں نینسی بھی روزہ رکھ کر اپنا مذہبی فرض بھی بخوبی ادا کررہی ہے۔ ان کا کہناہے کہ ‘میں نرس کی طرح اپنی ڈیوٹی سرانجام دے رہی ہوں۔ میرے لیے لوگوں کی خدمت سب سے بڑی عبادت ہے۔