سیوان:
بی جے پی ایم ایل سی ٹننا پانڈے نے نتیش کمار پر شدید نشانہ سادھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ محمد شہاب الدین ٹھیک ہی کہے تھے کہ نتیش کمار حالات کے وزیر اعلیٰ ہیں۔پہلی بار اور دوسری بار دو نمبر اور تین نمبر کی پارٹی ہونے کے باوجود وزیر اعلیٰ بنے ہیں۔ بی جے پی ایم ایل سی نے یہ بھی اعلان کیاکہ جب تک شہاب الدین کے اہل خانہ کا کوئی ممبر کسی پارلیمنٹ میں نہیں جاتا تب تک وہ کوئی انتخاب نہیں لڑیں گے۔ ٹننا پانڈے نے الزام لگایا کہ سازش کرکے شہاب الدین کاقتل کیا گیا ہے۔ بی جے پی ایم ایل سی نے الزام لگایا کہ بالواسطہ یا بلاواسطہ ، بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کا بھی ہاتھ ہے۔
بی جے پی رہنما نے کہا کہ محمد شہاب الدین کے جسد خاکی کو سیون کی مٹی نصیب نہیں ہونے دی گئی۔ وزیر اعلیٰ نتیش کمار اگر چاہتے تو پارٹی لائن سے اوپر اٹھ کر یہ کام کیا جا سکتاتھا۔ سی ایم نتیش کمار کی پہل پر ہی حال میں سکم سے ایک کورونا پازیٹیو نورالہدیٰ کی لاش بہار لایا گیا ، لیکن 4 بار کے ممبر پارلیمنٹ 2 بار کے ایم ایل اے شہاب الدین کے ساتھ نتیش کمار نے غلط کیا، اس کا انہیں پاپ لگے گا۔
بی جے پی نے بہترین رکن پارلیمنٹ کا ایوارڈ دیا تھا:
ٹننا پانڈے نے کہا کہ بی جے پی نے محمد شہاب الدین کو بیسٹ ممبر پارلیمنٹ کے اعزاز سے دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ جب شہاب الدین پر پرتاپ پور میں حملہ ہوا تو سابق ڈپٹی سی ایم و بی جے پی لیڈر سشیل کمار مودی نے بھی ان کے حق میں بیان دیا تھا، انہوں نے کہاکہ شہاب الدین نے صرف ایک غلطی کی کہ انہوں نے بھاگلپور جیل سے نکلنے کے بعد وزیر اعلیٰ کے بارے میں ایک بیان دیا، ان کی رہائی سے صرف دو لوگوں کو ڈر تھا، اس لئے ہی ان کے لئے ایسی صورت حال پیدا کی گئی کہ وہ نہ رہیں۔
آر جے ڈی کے بینر کے ساتھ نظر آرہے ہیں بی جے پی لیڈر ٹننا پانڈے
بی جے پی ایم ایل سی نے حزب اختلاف کے رہنما تیجسوی یادو کے محمد شہاب الدین کے پریوار سے اب تک نہ ملنے کے سوال کا بچاؤ کیا۔ ٹننا پانڈے نے کہاکہ لالو پریوار کا سابق ممبر پارلیمنٹ کے پریوار سے بہتر رشتہ ہے۔ تیجسوی نے ضرور ہی اپنے سطح سے ہر کوشش کی ہوگی ۔ بتادیں کہ ٹننا پانڈے نے یہ ساری باتیں راجد کے بینر کے سامنے بیٹھ کر کہیں۔
بی جے پی میں ہیں یا نہیں اس کو لے کر کوئی پختہ ثبوت نہیں
یہ بات قابل ذکر ہے کہ ٹننا پانڈے بی جے پی سے منتخب ہونے والے قانون ساز کونسلر ہیں ، لیکن پچھلے اسمبلی انتخابات سے عین قبل ، آر جے ڈی سے ان کی قریبی بحث میں رہی تھی، حالانکہ بھارتیہ جنتا پارٹی سے انہیں باہر کیا گیا ہے یا نہیں اس کے بارے میں ابھی کوئی پختہ اطلاع عام نہیں ہے۔ پر ایسا اکثر دیکھاجارہاہے کہ وہ بی جے پی کی جگہ آر جے ڈی کے بینر کے ساتھ نظر آرہے ہیں۔