حکومت ہند نے بدھ کو جموں و کشمیر کی دو تنظیموں پر پابندی لگا دی ہے۔یہ دو تنظیمیں مسلم کانفرنس جموں و کشمیر (سمجی گروپ) اور مسلم کانفرنس جموں و کشمیر (بھٹ گروپ) ہیں۔
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم X پر اس فیصلے کی جانکاری دی ہے۔
انہوں نے لکھا، "دہشت گرد نیٹ ورک پر سخت حملہ کرتے ہوئے، حکومت نے مسلم کانفرنس جموں و کشمیر (سمجی گروپ) اور مسلم کانفرنس جموں و کشمیر (بھٹ گروپ) کو غیر قانونی قرار دیا ہے۔”
انہوں نے لکھا کہ یہ تنظیمیں ملک کی خود مختاری اور سالمیت کے خلاف سرگرمیوں میں ملوث رہی ہیں۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی حکومت دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہے اور جو بھی غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہے اسے نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔