نئی دہلی(ایجنسی)
دہلی حکومت نے ہوم آئسولیشن میں رہنے والے کورونا مریضوں کی امیونٹی بڑھانے کےلئے یوگ کرانے کا فیصلہ کیا ہے دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے اس کا اعلان کرتے ہوئےمنگل کو کہا کہ گھر میں آئسولیشن میں رہنے والے کورونا مریضوں کے لیے روزانہ آٹھ کلاسز ہوں گی صبح 6 بجے سے 11 بجے تک پانچ گھنٹے اور شام 4 بجے سے شام 7 بجے تک تین گھنٹے تک یوگا کیا جائے گا۔یوگا انسٹرکٹر لوگوں کو یوگا کرنا سکھائیں گے۔ اس میں بیک وقت 40 ہزار لوگ یوگا کر سکیں گے۔ یوگا کی کلاسز کل سے شروع ہوں گی۔
انہوں نے کہا کہ ہر کلاس میں 15 مریض ہوں گے تاکہ انسٹرکٹر سب کو یوگا اور پرانایام کرنے کے لیے مناسب وقت دے سکیں۔ جو لوگ گھر میں تنہائی میں ہیں ان کو رجسٹر کرنے کے لیے ایک لنک بھیجا جائے گا۔ لنک پر کلک کر کے وہ بتا سکتے ہیں کہ وہ کس وقت یوگا کرنا چاہیں گے؟
انہوں نے کہا کہجو لوگ آئسولیشن میں ہیں ان کے لئے آج ہم ایک شاندار پروگرام لائے ہیں ۔ یوگا-پرانایام سے قوت مدافعت بہت بڑھ جاتی ہے۔ میں یہ نہیں کہتا کہ یوگا کورونا کا خاتمہ ہے لیکن ہمارے جسم کی اس سے لڑنے کی صلاحیت بڑھ جاتی ہے۔ مسٹر کیجریوال نے کہا کہ آج لنکس سب کے پاس جائیں گے اور کل سے یوگا کی کلاسیں شروع ہوں گی۔