نئی دہلی :(ایجنسی)
مرکزی وزیر پرہلاد سنگھ پٹیل نے منگل کو کہا کہ آبادی پر قابو پانے کے لیے جلد قانون لایا جائے گا۔
فوڈ پروسیسنگ انڈسٹریز کے مرکزی وزیر آئی سی اے آر-نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف آرگینک اسٹریس مینجمنٹ، بڑودہ میں ’غریب کلیان سمیلن‘ میں شرکت کے لیے چھتیس گڑھ کے دارالحکومت رائے پور میں تھے۔
جب صحافیوں کے ذریعہ آبادی کنٹرول قانون کے بارے میں پوچھا گیا تو پٹیل نے کہا، ’یہ جلد ہی لایا جائے گا، فکر نہ کریں۔‘
انہوں نے چھتیس گڑھ میں حکمراں کانگریس پر بھی حملہ کیا، یہ دعویٰ کیا کہ وہ کچھ مرکزی اسکیموں کے تحت اہداف حاصل کرنے میں ناکام رہی ہے۔
انہوں نے کہا،’ریاستی حکومت جل جیون مشن کے تحت صرف 23 فیصد کام حاصل کرنے میں کامیاب رہی ہے، جب کہ اس کے تحت ہدف حاصل کرنے کا قومی اوسط 50 فیصد ہے۔ ریاست میں پانی کے ذرائع کا کوئی مسئلہ نہیں ہے لیکن مسئلہ انتظام کا ہے۔ اسی طرح، ریاست پی ایم آواس یوجنا کے تحت ہدف کو پورا نہیں کر سکی…‘
اس سے پہلے، غریب کلیان سمیلن کے دوران مختلف مرکزی اسکیموں کے استفادہ کنندگان کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے، پٹیل نے گزشتہ آٹھ سالوں میں نریندر مودی حکومت کی مختلف کامیابیوں پر روشنی ڈالی اور کہا کہ ‘خدمت، گڈ گورننس اور غریبوں کی بہبود اس کا بنیادی مقصد ہے۔ مرکزی حکومت یہ ایک منتر ہے۔