نئی دہلی:(آر کے بیورو)جماعت اسلامی ہند نے سابقہ روایت کی طرح اٹھارہ اپریل کو
انڈیا انٹرنیشنل سینٹر میں عید ملن کا پروگرام منعقد کیا۔ تقریب میں غیر ملکی سفارت کاروں، بین المذاہب رہنماؤں، کمیونٹی رہنماؤں، کارکنوں، سیاست دانوں، صحافیوں اور اسکالرز نے شرکت کی -جماعت اسلامی ہندکے صدر سید سعادت اللہ حسینی نے عید کے پرمسرت موقع پر معززین اور مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیاوہیں اپنے مختصر خطاب میں انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ عید کے اس موقع پر معاشرے کے اپنے محروم اور غریب لوگوں کو اپنی خوشیوں میں شامل کریں۔
ہندوستان کو امن اور دوستی کا گڑھ بنانے کے عزم کو زندہ کرنے کا عہد کرتے ہوئے، جے آئی ایچ کے سربراہ نے دنیا بھر میں ظلم و ستم پر تشویش کا اظہار کیا، مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے فلسطینیوں کی جاری جدوجہد پر روشنی ڈالی اور دنیا بھر میں ظلم اور استحصال کے خلاف متحدہ محاذ پر زور دیا
دریں اثنا عید ملن میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے معززین کا ایک متنوع اجتماع دیکھا گیا۔ اس موقع پر موجود غیر ملکی سفارت کاروں کے علاوہ سرکردہ ممتاز ہندوستانی شخصیات نے بھی شرکت کی، جن میں دھرم سنسد کے بانی گوسوامی سشیل مہاراج، ڈاکٹرجان دیال، آل انڈیا کرسچن کونسل کے جنرل سکریٹری، انسانی حقوق کے ایکٹوسٹ روی نائر۔ جمعیت اہل حدیث کے صدر مولانا اصغر علی امام مہدی اور آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈکے جنرل سکریٹری مولانا محمد فضل الرحیم مجددی بھی موجود تھے۔حالانکہ دونوں جمعیتہ کے ذمہ داران مولانا ارشد مدنی اور مولانا محمود مدنی کی کمی محسوس کی گئی،ان کے علاوہ بھی اہم ملی مذہبی چہروں نے دوری بنائی ۔ شاہی امام مولانا سید احمد بخاری ،فتحپوری کے امام مولانا مفتی مکرم دعوت قبول کرنے بعد بھی کنارہ کرگئے یہ بات چرچا میں رہی کہ آخر اہم ملی شخصیات کیوں نہیں آئیں جماعت کو بھی اس پر غور کرنا ہوگا ۔دوسری طرف لیفٹسٹ اور خاص رجحان رکھنے والے افراد کثرت کے ساتھ موجودتھے ۔
دیگر قابل ذکر شخصیات میں ہندوستان کے سابق چیف الیکشن کمشنر S.Y. قریشی، سابق سیکرٹری خارجہ پروفیسرمچکند دوبے، مصنف اور صحافی فرح نقوی، پروفیسر۔ اپوروانند،پروفیسر۔پردیپ ماتھر، کارکن روما ملک، رکن راجیہ سبھا جاوید علی خان، دہلی کے سابق وزیر اور آپ ایم ایل اے راجندر پال گوتم، ایم ایل اے حاجی یونس اور سابق ایم پی شاہد صدیقی وغیرہ بھی اس خاص تقریب میں شامل ہوئے ۔وہیں گوتم لہڑی (صدر، پریس کلب آف انڈیا)، جئے شنکر گپتا (پریس کونسل آف انڈیا)، بنی یادو (ویمن پریس کور)، ونے کمار (سابق جنرل سکریٹری، پی سی آئی ستیش مشرا، آدتیہ مینن (دی کوئنٹ)، مہوا چٹرجی (ٹائمز آف انڈیا)، منان کے (ڈی این اے)، دھیریندر جھا (کاروان)، اے یو آصف ،پرشانت ٹنڈن، انیل چمڑیا، شروتی شرما، معروف رضاوغیرہُنے پروگرام کی رونق بڑھائی ۔
دیگر مہمانوں میں ڈاکٹر۔ ایس کیو آر الیاس، ویلفیئر پارٹی آف انڈیا کے صدر، سابق بیوروکریٹ حسیب احمد، پروفیسراختر الواسع، فیروز بخت احمد، ڈاکٹرظفر محمود،، ڈاکٹرتسلیم رحمانی، اور برہما کماری آشرم کی خواتین نمائندے قابل ذکر ہیں ۔
اس تقریب میںں جماعت اسلامی ہند کے نائب صدور پروفیسر سلیم انجینئر، مولانا ولی اللہ سعیدی فلاحی، ملک معتصم خان اور جے آئی ایچ کے سیکرٹری جنرل ٹی عارف علی، اقومی سیکرٹریز محمد شفیع مدنی، محمد احمد، اور کئی دیگر سرکردہ شخصیات نے شرکت کی-۔اس پروگرام کے آرگنائزرس میں لئیق احمد اور واثق ندیم وغیرہ نمایاں طور پر متحرک تھے کئی گھنٹوں پر محیط یہ پروقار تقریب نیک خواہشات کے ساتھ اختتام پذیرہوئی