نئی دہلی :(ایجنسی)
وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کی شام تقریباً 6:30 بجے انڈیا گیٹ پر نیتا جی سبھاش چندر بوس کے ہولوگرام مجسمے کی نقاب کشائی کی ۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے سنگ بنیاد کی تقریب میں سال 2019، 2020، 2021 اور 2022 کے لئے سبھاش چندر بوس آپدا پربندھن پرسکار بھی دیا ۔ بوس کی پیدائش 23 جنوری 1897 کو ہوئی تھی ۔
اس سے پہلے وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کو نیتا جی سبھاش چندر بوس کو ان کی 125 ویں یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہر ہندوستانی کو ملک کیلئے ان کے اہم رول پر فخر ہے ۔ وزیر اعظم مودی نے ’پراکرم دیوس‘ کی بھی لوگوں کو نیک خواہشات دیں ۔ حکومت نے آزاد ہند فوج کے بانی بوس کی جینتی کو ’پراکرم دیوس‘ کے طور پر منانے کا اعلان کیا ہے ۔
وزیر اعظم نے ٹویٹ کیا : میں نیتا جی سبھاس چندر بوس کو ان کی جینتی پر سلام پیش کرتا ہوں ۔ ہر ہندوستانی کو ہمارے ملک کیلئے ان کے اہم رول پر فخر ہے۔
بھارت ماں کے بہادر فرزند نیتا جی سبھاش چندر بوس کی 125 ویں جینتی پر پورے ملک کی طرف سے میں انہیں سلام پیش کرتا ہوں ۔ یہ دن تاریخی ہے ۔ یہ دور بھی تاریخی ہے ۔ یہ جگہ بھی تاریخی ہے ۔
نیتا جی جنہوں نے ہمیں ایک آزاد اور خود مختار ہندوستان کا یقین دلایا تھا ، جنہوں نے بڑے فخر، اعتماد اور جرات کے ساتھ انگریزوں کے سامنے کہا تھا کہ میں آزادی کی بھیک نہیں مانگوں گا، میں اس کو حاصل کروں گا ۔
یہ مجسمہ آزادی کے عظیم ہیرو کو ایک شکر گزار قوم کا خراج تحسین ہے ۔ نیتا جی سبھاش کا یہ مجسمہ ہمارے جمہوری اداروں اور ہماری نسلوں کو قومی فرض کا احساس دلائے گا ۔ آنے والی اور موجودہ نسل کو مسلسل انسپائریشن دیتا رہے گا۔
پچھلے سال سے ملک نے نیتا جی کی جینتی کو پراکرم دیوس کے طور پر منانا شروع کیا ہے ۔ آج اس موقع پر سبھاش چندر بوس آپدا پربندھن ایوارڈ بھی دیا گیا ہے ۔ نیتا جی کی زندگی سے تحریک لیتے ہوئے یہ ایوارڈ دینے کا اعلان کیا گیا تھا ۔
وزیر اعظم نے کہا کہ ہم نے ریلیف، بچاؤ اور بحالی پر زور دیتے ہوئے اصلاحات پر زور دیا ہے ۔ ہم نے پورے ملک میں نیشنل ڈیزاسٹر رسپونس فورس (این ڈی آر ایف) کو مضبوط کیا ، اس کو جدید بنایا، ملک بھر میں اس کا پھیلاو کیا ، ٹیکنالوجی سے لے کر پلاننگ اور مینجمنٹ تک ۔۔۔ کو اپنایا گیا۔