برطانیہ:
طالبان کی افغانستان میں واپسی نے اتحادی ملکوں کے عوام کے اندر اپنے حکمرانوں کے خلاف غم وغصہ پیدا کیا ہے ۔برطانوی عوام کے اس ردعمل کو وہاں کے معروف اخبار ’ڈیلی میل ‘نے سر ورق کا حصہ بنایا ہے۔ اس جنگ میں مارے گئے فوجیوں کے اہل خانہ پوچھتے ہیں کہ کیا اسی منحوس دن کو دیکھنے کے لیے ان کے جگر گوشوں نے جان دی تھی۔ 20برسوں بعد چند دنوں میں افغانستان چھوڑدیا۔ 457برطانوی ہیروز کی فیملیوں کے اس سوال کا کیا جواب ہوسکتا ہے۔